پاناما میں 7.7 شدت کا زلزلہ، متعدد ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری
Web Desk
9 October 2026
وسطی امریکی ملک پاناما میں 7.7 شدت کے انتہائی شدید زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے فوراً بعد پاناما سمیت خطے کے متعدد ساحلی ممالک میں تباہ کن “سونامی” کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین میں صرف 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا، جس کے باعث زلزلے کے جھٹکے اور سمندری لہروں کے خدشات انتہائی خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔
سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق اونچی اور خوفناک سمندری لہریں پاناما، چلی اور کولمبیا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتی ہیں، جبکہ کوسٹاریکا، ایکواڈور، پیرو، نکاراگوا، ایل سلواڈور اور میکسیکو کی انتظامیہ کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ شدید ترین جھٹکوں کے باعث پاناما کے 6 صوبوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور دارالحکومت کا بین الاقوامی ہوائی اڈا فلائٹ آپریشنز کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے متاثرہ اور ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو ہنگامی بنیادوں پر اونچے مقامات کی جانب منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
9 October 2026
سہیل آفریدی کا مارچ ٹھس، بس تاریخ پر تاریخ دے رہے ہیں: امیر مقام
9 October 2026
مارچ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور تمام جائز مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا: شوکت یوسفزئی
9 October 2026
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
9 October 2026
ایمرجنسی سے متعلق غور و خوض مکمل ہوگیا، ایمرجنسی 12 اضلاع میں نہیں، پورے صوبے میں لگےگی: طارق فضل
9 October 2026
فلائی دبئی واقعہ کا ملزم اسرائیلی بن گوریون ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا: اماراتی اٹارنی جنرل
9 October 2026
ٹرمپ نے کیٹی زکریا کو وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکرٹری نامزد کردیا: امریکی اخبار
9 October 2026
پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف
9 October 2026