LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کو کیوبا کیساتھ ایندھن اور دیگر اشیاء کی تجارت محدود کرنے کا حق نہیں: برونو روڈریگز میکسیکو کی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپ، بچے سمیت 10افراد ہلاک، 16 زخمی ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن دہشت گردی کے خلاف ہر قربانی دینے کو تیار ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان ڈائیلاگ کے سوا کوئی حل نہیں، مذاکرات کیلئے آئیں، طاقت سے آپ کچھ نہیں منوا سکتے: ملک احمد خان مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات سہیل آفریدی کا مارچ ٹھس، بس تاریخ پر تاریخ دے رہے ہیں: امیر مقام مارچ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور تمام جائز مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا: شوکت یوسفزئی فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی ایمرجنسی سے متعلق غور و خوض مکمل ہوگیا، ایمرجنسی 12 اضلاع میں نہیں، پورے صوبے میں لگےگی: طارق فضل فلائی دبئی واقعہ کا ملزم اسرائیلی بن گوریون ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا: اماراتی اٹارنی جنرل ٹرمپ نے کیٹی زکریا کو وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکرٹری نامزد کردیا: امریکی اخبار پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف روسی حملوں سے یوکرین میں مزید ہلاکتیں، زیلنسکی کا نیٹو سے دفاعی امداد کا مطالبہ

مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات

Web Desk

9 October 2026

بھارت کی این ڈی اے (NDA) حکومت نے دارالحکومت نئی دہلی میں بڑھتے ہوئے عوامی احتجاج کو کچلنے اور مظاہرین کو روکنے کے لیے دہلی کو ملٹری قلعے کی شکل دے دی ہے۔ مودی سرکار نے شہر کے مختلف اہم مقامات پر بھارتی پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے، جبکہ دفعہ 163 کے تحت اجتماعات پر پابندی عائد کر کے موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئی ہیں۔ حساس علاقوں میں 20 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور نیم فوجی دستے گشت کر رہے ہیں۔

کارروائی کے دوران پولیس نے یوتھ تحریک اور نو تشکیل شدہ “کاکروچ جنتا پارٹی” (CJP) کے 10 ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر کے حراست میں لے لیا ہے۔ یہ شدید احتجاج بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹوں کی حالیہ نظرِ ثانی (SIR) کے دوران 13 کروڑ سے زائد شہریوں کے نام ووٹر لسٹ سے خارج کیے جانے کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں اور کاکروچ جنتا پارٹی نے اس عمل کو جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔