سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا
Web Desk
9 October 2026
روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے سائیبیریا کے انسدادِ طاعون تحقیقی ادارے (ارکتسک لیبارٹری) میں محقق کی ہلاکت سے متعلق مغربی ممالک اور ذرائع ابلاغ کے دعووں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان خبروں کا مقصد صحتِ عامہ کا تحفظ نہیں بلکہ روس کے خلاف سیاسی دباؤ اور منفی بیانیہ قائم کرنا ہے۔ ماسکو میں “گلوبل ڈیجیٹل فورم” کے دوران دنیا نیوز کے نمائندے شاہد گھمن کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ماریہ زخارووا نے کہا کہ مغربی دنیا روس میں پیش آنے والے کسی بھی طبی یا سائنسی واقعے پر غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کر کے اسے خوفناک پروپیگنڈے میں تبدیل کر دیتی ہے۔
ترجمان روسی وزارتِ خارجہ نے کووڈ-19 کے دوران روسی ویکسین ‘سپوتنک وی’ کے خلاف مغربی مہم، 2022ء کے بوچا واقعے اور تاریخی مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور یورپی یونین اپنے داخلی مسائل، جیسے بیماریاں اور معاشی بحران، سے توجہ ہٹانے کے لیے فرضی سنسنی پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سائیبیریا کی لیبارٹری سے متعلق جھوٹی اطلاعات ملٹری بجٹ میں اضافے، مذاکراتی عمل کی ناکامی کے جواز اور ماسکو پر غیر ضروری سیاسی دباؤ بڑھانے کے لیے گھڑی گئی ہیں، جبکہ روس حقائق اور سائنسی شواہد کے ذریعے ان منفی خبروں کا موثر جواب دیتا رہے گ
متعلقہ عنوانات
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
9 October 2026
سہیل آفریدی کا مارچ ٹھس، بس تاریخ پر تاریخ دے رہے ہیں: امیر مقام
9 October 2026
مارچ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور تمام جائز مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا: شوکت یوسفزئی
9 October 2026
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
9 October 2026
ایمرجنسی سے متعلق غور و خوض مکمل ہوگیا، ایمرجنسی 12 اضلاع میں نہیں، پورے صوبے میں لگےگی: طارق فضل
9 October 2026
فلائی دبئی واقعہ کا ملزم اسرائیلی بن گوریون ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا: اماراتی اٹارنی جنرل
9 October 2026
ٹرمپ نے کیٹی زکریا کو وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکرٹری نامزد کردیا: امریکی اخبار
9 October 2026
پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف
9 October 2026