اسلام آباد میں یونیورسٹی کی طالبہ پراسرار طور پر جاں بحق
Web Desk
9 October 2026
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ رمنا کی حدود میں واقع جی الیون اتوار بازار کے قریب سے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ لائبہ کی لاش پراسرار حالت میں برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ متوفیہ جی الیون سیکٹر کی رہائشی تھی اور وقوعہ کے روز دوپہر دو بجے کے قریب اپنے گھر سے نکلی تھی، جس کے بعد اس کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی۔
ذرائع و ابتدائی اطلاعات کے مطابق طالبہ نے امریکہ کے ویزے اور سفر کی غرض سے نعمان نامی ایجنٹ کو مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے رقم ادا کی تھی۔ تاہم، امریکہ جانے کے لیے فراہم کردہ دستاویزات کے جعلی نکلنے پر وہ شدید ذہنی دباؤ اور تناؤ کا شکار تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس مبینہ مالی فراڈ اور طالبہ کی موت کے درمیان حتمی تعلق کی ابھی تک سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ پولیس کی کرائم سین ٹیم نے موقع سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ موت کی اصل وجوہات اور حالات کا تعین کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
9 October 2026
سہیل آفریدی کا مارچ ٹھس، بس تاریخ پر تاریخ دے رہے ہیں: امیر مقام
9 October 2026
مارچ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور تمام جائز مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا: شوکت یوسفزئی
9 October 2026
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
9 October 2026
ایمرجنسی سے متعلق غور و خوض مکمل ہوگیا، ایمرجنسی 12 اضلاع میں نہیں، پورے صوبے میں لگےگی: طارق فضل
9 October 2026
فلائی دبئی واقعہ کا ملزم اسرائیلی بن گوریون ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا: اماراتی اٹارنی جنرل
9 October 2026
ٹرمپ نے کیٹی زکریا کو وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکرٹری نامزد کردیا: امریکی اخبار
9 October 2026
پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف
9 October 2026