خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ یا گورنر راج پرغور، وزیراعظم ہاؤس میں کل اجلاس طلب
Web Desk
9 October 2026
خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگاڑ اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ یا گورنر راج جیسے سخت آئینی اقدامات پر غور و خوض کے لیے کل وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی و صوبائی سلامتی کی موجودہ صورتحال، عوام کے تحفظ اور قومی سلامتی کے اداروں کی جانب سے فراہم کردہ حساس رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اجلاس کے دوران سابق قبائلی اضلاع (سابق فاٹا) سمیت خیبر پختونخوا کے 12 حساس اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی تجویز پر بالخصوص غور متوقع ہے، تاکہ ان علاقوں میں امن و امان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کے لیے مؤثر کارروائیاں کی جا سکیں۔ اس سلسلے میں آئینِ پاکستان کے آرٹیکلز 232، 233 اور 234 سمیت تمام متعلقہ آئینی شقوں کا قانونی جائزہ لیا جائے گا اور صوبے میں امن قائم کرنے کے لیے انتظامی اختیارات وفاقی حکومت کے سپرد کرنے سے متعلق تجاویز پر اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
متعلقہ عنوانات
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
9 October 2026
سہیل آفریدی کا مارچ ٹھس، بس تاریخ پر تاریخ دے رہے ہیں: امیر مقام
9 October 2026
مارچ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور تمام جائز مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا: شوکت یوسفزئی
9 October 2026
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
9 October 2026
ایمرجنسی سے متعلق غور و خوض مکمل ہوگیا، ایمرجنسی 12 اضلاع میں نہیں، پورے صوبے میں لگےگی: طارق فضل
9 October 2026
فلائی دبئی واقعہ کا ملزم اسرائیلی بن گوریون ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا: اماراتی اٹارنی جنرل
9 October 2026
ٹرمپ نے کیٹی زکریا کو وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکرٹری نامزد کردیا: امریکی اخبار
9 October 2026
پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف
9 October 2026