LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات سہیل آفریدی کا مارچ ٹھس، بس تاریخ پر تاریخ دے رہے ہیں: امیر مقام مارچ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور تمام جائز مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا: شوکت یوسفزئی فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی ایمرجنسی سے متعلق غور و خوض مکمل ہوگیا، ایمرجنسی 12 اضلاع میں نہیں، پورے صوبے میں لگےگی: طارق فضل فلائی دبئی واقعہ کا ملزم اسرائیلی بن گوریون ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا: اماراتی اٹارنی جنرل ٹرمپ نے کیٹی زکریا کو وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکرٹری نامزد کردیا: امریکی اخبار پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف روسی حملوں سے یوکرین میں مزید ہلاکتیں، زیلنسکی کا نیٹو سے دفاعی امداد کا مطالبہ سعودی عرب اپنی سلامتی کے دفاع کا حق رکھتا ہے، سعودی مندوب عبدالعزیز الواصل حوثیوں کا خطرہ اب یمن کا اندرونی معاملہ نہیں رہا، یمنی مندوب پاناما میں 7.7 شدت کا زلزلہ، متعدد ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ روس امریکا اور عالمی منڈی کو فوری طور پر 3 لاکھ ٹن سے زائد ڈیزل فراہم کرے گا، صدر ٹرمپ سنگاپور کے بعد دبئی عالمی کرپٹو انڈسٹری کی اگلی بڑی منزل بننے کو تیار

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو جیل میں سہولیات بارے رپورٹ طلب

Web Desk

9 October 2026

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنوں کی نظر بندی اور جیل میں بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست نمٹا دی ہے۔ ہائیکورٹ کے جسٹس عبہر گل خان نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز اور عظمیٰ خان کی بیٹی سکینہ بی بی کی درخواستوں پر سماعت کی، جہاں سرکاری وکیل نے ہوم ڈیپارٹمنٹ میں علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست زیرِ التوا ہونے کی رپورٹ جمع کرائی۔

سماعت کے دوران عدالت نے نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو جیل میں ادویات، کپڑے اور کتابیں سمیت ضروری بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے باقاعدہ فہرست طلب کرتے ہوئے ہوم ڈیپارٹمنٹ اور جیل حکام سے 12 اکتوبر تک تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس عبہر گل خان نے واضح کیا کہ قیدیوں کو باہر کا کھانا لانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، البتہ عدالتی حکم کے مطابق درکار ضروری اشیا جیل کے اندر بھیجی جائیں گی۔ دوسری جانب، عدالتی کارروائی کے بعد پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت کسی بے اصولی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گی اور عوام کے حقوق و تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔