امریکا کا مائیکروسافٹ اور بھارتی آئی ٹی کمپنیوں پر ویزا پروگرام کا غلط استعمال کرنے کا الزام، گرین کارڈ اسپانسرشپ معطل
Web Desk
8 October 2026
ٹرمپ انتظامیہ نے ٹیکنالوجی شعبے کی دیو قامت کمپنی مائیکروسافٹ، ایڈوبی اور بھارت کی بڑی آئی ٹی آؤٹ سورسنگ کمپنیوں (انفوسس، ٹاٹا، وپرو، ایچ سی ایل، کاگنیزنٹ اور کیپ جیمنی) پر امریکی ورک ویزا پروگرام کا بے جا استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں مستقل گرین کارڈ اسپانسرشپ پروگرام (PERM) سے غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا ہے۔ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس اور لیبر سیکرٹری کیتھ سونڈر لنگ نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران اس پابندی کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مائیکروسافٹ نے اس سسٹم کا سب سے زیادہ استحصال کیا ہے اور امریکی کارکنوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔
امریکی نائب صدر نے واضح کیا کہ انتظامیہ کا مقصد کمپنیوں کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ امریکی شہریوں کو روزگار کے موقع فراہم کرنا اور غیر ملکیوں کو گرین کارڈ دینے کے نظام میں ہونے والی دھاندلی کو روکنا ہے۔ دوسری جانب مائیکروسافٹ نے اپنے ویزا پروگرام کے دفاع میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی حکومت کو تمام تر تفصیلی معلومات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ امریکی انتظامیہ کے اس اچانک اقدام کے بعد وال اسٹریٹ میں مائیکروسافٹ اور بھارتی آئی ٹی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں مندی دیکھی گئی
متعلقہ عنوانات
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج
8 November 2026
شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
8 November 2026
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن
8 November 2026
پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار
8 November 2026
پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد
8 November 2026