پاکستان کی فیفا کی عالمی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی
Web Desk
8 October 2026
بین الاقوامی فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے مردوں کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان نے ایک درجہ ترقی حاصل کرتے ہوئے 197ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ عالمی رینکنگ کی فہرست میں عالمی چیمپئن اسپین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ ارجنٹائن دوسرے، فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
نئی رینکنگ میں پرتگال دو درجے بہتری کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گیا ہے، جبکہ برازیل ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے اور مراکش ساتویں نمبر پر منتقل ہو گیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ 12ویں اور یونان پانچ درجے ترقی کے ساتھ 41ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹاپ 50 کی فہرست میں افریقی ٹیموں مالی اور جنوبی افریقہ نے 6، 6 درجے بہتری کے ساتھ بالترتیب 47ویں اور 48ویں پوزیشن حاصل کی۔ اس کے علاوہ ڈومینیکن ریپبلک 9 درجے کی نمایاں چھلانگ لگا کر 135ویں اور شمالی آئرلینڈ 6 درجے ترقی کے ساتھ 64ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
9 October 2026
خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن
9 October 2026
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
8 October 2026
انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ کا شیڈول جاری، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟
8 October 2026
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کی جگہ بنگلا دیش شامل
8 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹی 20 سیریز کی دلکش ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
8 October 2026
“پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے”: راولپنڈی میں سری لنکن کپتان کوشل مینڈس
8 October 2026