ماہ ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
Web Desk
9 October 2026
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہ ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5,241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئی ہیں، جس کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایس ای سی پی کے مطابق کل رجسٹریشنز کا 99.9 فیصد حصہ آن لائن مکمل کیا گیا جن میں 3,013 پرائیویٹ لمیٹڈ، 2,058 سنگل ممبر اور دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔ صوبائی لحاظ سے پنجاب 2,740 نئی کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ آئی ٹی کا شعبہ 920 نئی کمپنیوں کے قیام کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان رہا۔ اس کے علاوہ ستمبر کے دوران 167 غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی شرکت کی جن میں چینی سرمایہ کار سرفہرست ہیں، جبکہ کاروباری اداروں میں خواتین کی شراکت کا تناسب بھی قابل ذکر رہا۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
9 October 2026
ٹرمپ ایران پر نئے حملوں کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں: نیویارک ٹائمز
9 October 2026
بچوں کے خون سے سودا کرنے والوں سے کیا مذاکرات کریں: دانیال چودھری
9 October 2026
پاکستان اور ویٹیکن کا بین المذاہب ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ پر اتفاق
9 October 2026
سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری
9 October 2026
ہر مصیبت برداشت کرنے کو تیار، اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجہ
9 October 2026
خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر
9 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
9 October 2026