LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج ٹرمپ ایران پر نئے حملوں کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں: نیویارک ٹائمز بچوں کے خون سے سودا کرنے والوں سے کیا مذاکرات کریں: دانیال چودھری پاکستان اور ویٹیکن کا بین المذاہب ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ پر اتفاق ماہ ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری ہر مصیبت برداشت کرنے کو تیار، اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجہ خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا علیمہ خان کیخلاف کیس کا فیصلہ پھر مؤخر، سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت ملتوی پاکستان اور بحرین کا تجارت، توانائی اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق مریم نواز کا پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا فیصلہ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز

ٹرمپ ایران پر نئے حملوں کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں: نیویارک ٹائمز

Web Desk

9 October 2026

معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے ایران پر تین روزہ شدید حملوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تاحال ایران پر نئے حملوں سے متعلق کشمکش کا شکار ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ممکنہ حملوں میں ایران کے میزائل اور ڈرون ذخائر، توانائی کی تنصیبات اور پاسداران انقلاب کے کمانڈ مراکز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ گزشتہ چند ماہ میں ایران اور حوثی ملیشیا کے خلاف حملوں کی پانچ مختلف تجاویز مسترد کر چکے ہیں، جبکہ دوسری جانب ایران نے جنگ کے بعد اپنے دفاعی نظام کو دوبارہ مضبوط کر لیا ہے اور ستمبر سے اب تک مبینہ طور پر 13 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس پر امریکا کی جانب سے تاحال کوئی عسکری ردعمل سامنے نہیں آیا۔