LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر پروجیکٹائل حملہ، جہاز میں آگ لگ گئی جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا، کیٹیگری 3 میں تبدیل ہونے کا امکان سعودی عرب اور حوثیوں میں کشیدگی، اردن میں امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی کو انتہاپسندی کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ اسد قیصر کا فضل الرحمان سے رابطہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تھا: شوکت یوسفزئی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی پی آئی اے کے بیڑے میں جدید ترین بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے شامل کرنے کا معاہدہ دھرنوں، احتجاج سے کاروبار، تعلیمی سرگرمیاں اور معیشت متاثر ہوتی ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی وزیر خزانہ کی نیدرلینڈز کے کاروباری وفد سے ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ، لانگ مارچ پر تنقید چیف جسٹس پاکستان کی بار نمائندگان سے مشاورتی نشست، ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ حافظ نعیم الرحمان کا مفت تعلیم کے حق میں تحریک شروع کرنے کا اعلان ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج

وزیر خزانہ کی نیدرلینڈز کے کاروباری وفد سے ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

Web Desk

9 October 2026

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے فاؤنڈرز کاربن نیٹ ورک کی قیادت میں پاکستان کے دورے پر آئے نیدرلینڈز کے کاروباری اور سرمایہ کار وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا، جس میں دوطرفہ اقتصادی شراکت داری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان میں نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ، وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی موجود تھے۔ وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان کے بہتر ہوتے معاشی منظرنامے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 21.4 ارب ڈالر کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی اولین ترجیحات میں برآمدات میں اضافہ، نجی شعبے کی قیادت میں ترقی، ساختی اصلاحات کا نفاذ اور سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنا شامل ہے تاکہ دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔