چیف جسٹس پاکستان کی بار نمائندگان سے مشاورتی نشست، ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ
Web Desk
9 October 2026
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا اور بار نمائندگان کے ساتھ ایک اہم مشاورتی نشست میں شرکت کی۔ اس موقع پر عدالتی اصلاحات، ڈیجیٹل جدت اور کیس مینجمنٹ کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ سپریم کورٹ انتظامیہ نے مصنوعی ذہانت پر مبنی نئے ‘اسمارٹ جوڈیشل اسسٹنٹ’ کا عملی مظاهرہ بھی پیش کیا۔ یہ نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم (https://sja.scp.gov.pk/) وکلاء اور سائلین کو عدالتی معلومات، کاز لسٹس، ججز کے روسٹرز اور مقدمات کی صورتحال تک 24 گھنٹے آسان رسائی فراہم کرے گا۔ چیف جسٹس نے جیل پٹیشنز اور جلد سماعت کی درخواستوں کے حوالے سے بار کے تحفظات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شفافیت اور یکسانیت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، اور بینچ و بار کا باہمی تعاون ہی بروقت انصاف کی ضمانت ہے۔
متعلقہ عنوانات
متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر پروجیکٹائل حملہ، جہاز میں آگ لگ گئی
9 October 2026
جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور
9 October 2026
امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا، کیٹیگری 3 میں تبدیل ہونے کا امکان
9 October 2026
سعودی عرب اور حوثیوں میں کشیدگی، اردن میں امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری
9 October 2026
بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی کو انتہاپسندی کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ
9 October 2026
اسد قیصر کا فضل الرحمان سے رابطہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تھا: شوکت یوسفزئی
9 October 2026
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی
9 October 2026
پی آئی اے کے بیڑے میں جدید ترین بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے شامل کرنے کا معاہدہ
9 October 2026