LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج ٹرمپ ایران پر نئے حملوں کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں: نیویارک ٹائمز بچوں کے خون سے سودا کرنے والوں سے کیا مذاکرات کریں: دانیال چودھری پاکستان اور ویٹیکن کا بین المذاہب ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ پر اتفاق ماہ ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری ہر مصیبت برداشت کرنے کو تیار، اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجہ خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا علیمہ خان کیخلاف کیس کا فیصلہ پھر مؤخر، سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت ملتوی پاکستان اور بحرین کا تجارت، توانائی اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق مریم نواز کا پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا فیصلہ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز

بچوں کے خون سے سودا کرنے والوں سے کیا مذاکرات کریں: دانیال چودھری

Web Desk

9 October 2026

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ مبینہ طور پر دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے اور بچوں کے خون سے سودا کرنے والوں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کی لہر عروج پر ہے اور پولیس اہلکاروں اور کسٹم عملے کی شہادتوں کے باوجود صوبائی قیادت لانگ مارچ اور جلس جلوسوں میں مصروف ہے۔ بیرسٹر دانیال نے سوال اٹھایا کہ ڈی آئی خان میں شہید ہونے والوں کے جنازوں میں شرکت کا وقت نہ رکھنے والی کابینہ کو عوام کے جان و مال کی کوئی پروا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو جماعتیں دہشت گردوں کو کھل کر دہشت گرد کہنے سے گتراتی ہیں یا ان کی پشت پناہی کرتی ہیں، وہ دراصل اسی ایجنڈے کا حصہ اور ان کی بی ٹیم ہیں۔