LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پی ٹی آئی سے مذاکرات میں بڑے بریک تھرو کی زیادہ امید نہیں: رانا ثناء اللہ دشمن سے طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے: ایران آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں زوردار دھماکوں کی اطلاعات برطانیہ کا اپنے شہریوں کو سعودی ایئرپورٹس کی طرف سفر نہ کرنے کا مشورہ امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان موٹروے پولیس کی ایمانداری، شاہراہ پر ملنے والے لاکھوں روپے اصل مالک کے حوالے کر دیے روس کے شہر ارکتسک میں محقق کی ہلاکت: طاعون کے پھیلاؤ اور لیبارٹری حادثے کے تمام دعوے مسترد روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش برطانیہ میں امریکی اہلکاروں کے زیر استعمال ایئر بیس میں داخلے پر 2 افراد گرفتار امریکی خصوصی نمائندے سٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر کی آج یوکرینی حکام سے ملاقات طے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 اہلکار زخمی حوثیوں کے حملے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کی سعودیہ کیلئے پروازیں معطل یورپی یونین کا بحیرہ احمر میں جہازوں کی حفاظت کیلئے بحری مشن مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ امریکا کا وینزویلا کے معزول صدر نکولس اور انکی اہلیہ پر امریکی شہریوں پر تشدد کی سازش کا الزام فرانس میں تعلیمی نظام کی ناقص صورتحال کیخلاف طلبہ کا ملک گیر احتجاج تیسرے ہفتے داخل

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا سعودیہ سے متعلق بیان خوش آئند قرار دیدیا

Web Desk

7 October 2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی اور تزویراتی تعلقات کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر (DG ISPR) کا جاری کردہ تفصیلی بیان انتہائی خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کسی نئی پیشرفت کے بجائے دہائیوں پر محیط تاریخی دفاعی معاہدوں اور باہمی تعاون کا تسلسل ہے۔

مراد علی شاہ نے زور دے کر کہا کہ پاک سعودی تعلقات محض رواں سفارتی تعلقات نہیں بلکہ عقیدت اور دلوں کے رشتے ہیں، جو ہر مشکل وقت اور کسوٹی پر پورا اترے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘مکہ الائنس’ کے تحت اور برادر ملک کی سلامتی و خودمختاری کا دفاع پاکستان کے لیے ہمیشہ سے اولین ترجیح رہا ہے اور سعودی عرب کی سلامتی و استحکام پاکستان کی اپنی سلامتی سے جڑا ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کے عوام اور حکومت دوطرفہ تاریخی و دفاعی رشتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔