LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری ہر مصیبت برداشت کرنے کو تیار، اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجہ خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا علیمہ خان کیخلاف کیس کا فیصلہ پھر مؤخر، سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت ملتوی پاکستان اور بحرین کا تجارت، توانائی اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق مریم نواز کا پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا فیصلہ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم سابق امریکی میجر کو فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت براہِ راست نشر ہوگی: پینٹاگون پی ٹی آئی سے مذاکرات میں بڑے بریک تھرو کی زیادہ امید نہیں: رانا ثناء اللہ دشمن سے طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے: ایران آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں زوردار دھماکوں کی اطلاعات

دشمن سے طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے: ایران

Web Desk

9 October 2026

ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان رضا طلائی نیک نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے پیداواری نظام میں طویل جنگ جاری رکھنے کے لیے درکار اسلحہ بنانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنگ کے دوران اسلحے کی پیداوار معمول کے مقابلے میں ڈھائی گنا بڑھ چکی ہے، کیونکہ ایران نے پہلے ہی محفوظ اور متبادل پیداواری مقامات تیار کر رکھے تھے جس سے فوجی سازوسامان کی تیاری کا عمل ایک دن کے لیے بھی نہیں رکا۔ ترجمان کے مطابق اس عمل میں تقریباً 9 ہزار کمپنیوں نے رضاکارانہ طور پر حصہ لیا، جبکہ وزارت دفاع کا عملہ میدانِ جنگ کے تجربات کی روشنی میں ہتھیاروں کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے۔ رضا طلائی نیک نے واضح کیا کہ ایران کی پہلی ترجیح ملکی دفاعی ضروریات کو پورا کرنا ہے، تاہم مستقبل میں اضافی دفاعی مصنوعات برآمد کرنے کا بھی ارادہ ہے۔