LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری ہر مصیبت برداشت کرنے کو تیار، اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجہ خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا علیمہ خان کیخلاف کیس کا فیصلہ پھر مؤخر، سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت ملتوی پاکستان اور بحرین کا تجارت، توانائی اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق مریم نواز کا پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا فیصلہ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم سابق امریکی میجر کو فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت براہِ راست نشر ہوگی: پینٹاگون پی ٹی آئی سے مذاکرات میں بڑے بریک تھرو کی زیادہ امید نہیں: رانا ثناء اللہ دشمن سے طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے: ایران آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں زوردار دھماکوں کی اطلاعات

پی ٹی آئی سے مذاکرات میں بڑے بریک تھرو کی زیادہ امید نہیں: رانا ثناء اللہ

Web Desk

9 October 2026

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات میں فی الحال کسی بڑے بریک تھرو کی زیادہ امید نہیں ہے، تاہم فریقین کے درمیان صورتحال اتنی پیچیدہ بھی نہیں کہ بات چیت کا راستہ مکمل طور پر بند ہوجائے۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ مذاکرات کے مبینہ طور پر ختم ہونے کے باوجود رابطے اب بھی جاری ہیں اور محسن نقوی کی گوہر خان، عامر ڈوگر اور اسد قیصر سے فون پر بات چیت ہوتی رہی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے واضح کیا کہ کسی ٹھوس مفاہمت یا سمجھوتے کے بغیر دوبارہ مذاکرات شروع کرنا مفید نہیں ہوگا، جبکہ حکومت ایک طرف مذاکرات کا جائزہ لے رہی ہے تو دوسری جانب پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کو زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر سول انتظامات کے ذریعے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ امور جیل مینوئل اور قانون کے مطابق طے ہونے چاہئیں، لیکن ان ملاقاتوں کا سیاسی استعمال بعد میں مسائل کا سبب بنا۔