مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
Web Desk
7 October 2026
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت کی طرف سے مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، تاہم ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی ناجائز مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا واحد ایجنڈا ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا اور سیاست میں گالم گلوچ کا کلچر عام کرنا رہا ہے، اور 2014 کے دھرنے سے لے کر اب تک وہ اسی تسلسل کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ کے پی حکومت کے رویے پر بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ صوبائی وسائل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جہاں ایک طرف شہداء کی لاشیں پڑی تھیں اور دوسری طرف صوبائی حکومت ڈھول بجا رہی تھی، جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں دہشت گردوں کے خلاف جاری رہیں گی اور کوئی نیا آئی ڈی پیز بحران نہیں بن رہا، جبکہ افغان رجیم کو بھی باور کرا دیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔
متعلقہ عنوانات
بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ
7 October 2026
پاکستان اور جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق
7 October 2026
انمول عرف پنکی نے منشیات کے مقدمے سے بریت کی درخواست دائر کردی
7 October 2026
ایم ٹی آنر 25 کے مزید 3 پاکستانی کریو ارکان بھی وطن واپس روانہ
7 October 2026
سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز
7 October 2026
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر
7 October 2026
پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور
7 October 2026
بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد
7 October 2026