LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء ایم ٹی آنر 25 کے مزید 3 پاکستانی کریو ارکان بھی وطن واپس روانہ سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر مریم نواز سے عمانی وزیر کی ملاقات، ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے میں دلچسپی خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا: وزیراعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کی توجہ تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج پر مرکوز ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل اور ابہا کے ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے: حوثی ملیشیا دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح

پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور

Web Desk

7 October 2026

جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (UNHRC) نے محفوظ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے انسانی حق سے متعلق ایک اہم قرارداد اتفاقِ رائے سے منظور کر لی ہے، جس میں پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی ملی ہے۔ جرمنی اور سپین کی جانب سے پیش کی جانے والی اس قرارداد میں پاکستان کی مؤثر سفارتی کوششوں کے نتیجے میں پہلی بار “پانی کے سرحد پار تعاون” کا واضح حوالہ شامل کیا گیا ہے، جبکہ بھارت نے اس حوالے کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی۔ کونسل کے 47 رکن ممالک نے اس قرارداد کو منظور کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری عدیل کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے دو ٹوک مؤقف اپنایا کہ جہاں پانی مشترکہ ہو، وہاں ذمہ داریاں بھی مشترکہ ہوتی ہیں اور یہ کسی ہمسایہ ملک پر کوئی احسان نہیں بلکہ مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کوئی بھی بالائی دریا کا ملک پانی کو سیاسی دباؤ یا اثر و رسوخ کے آلے کے طور پر استعمال نہیں کر سکتا، بلکہ اسے باہمی تعاون کے اصولوں کے تحت چلایا جانا چاہیے۔