چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اقدامات سے 2 سال سے لاپتہ لڑکی بازیاب
Web Desk
7 October 2026
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے سخت احکامات اور ذاتی دلچسپی کے نتیجے میں دو سال سے لاپتہ 16 سالہ لڑکی کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ کیس کی سماعت کے دوران آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم بھی عدالت میں پیش ہوئے اور بازیاب ہونے والی لڑکی کی شناخت کی تصدیق کی۔ سماعت کے دوران انکشاف ہوا کہ پنجاب میں بچیوں کے اغوا اور گمشدگی کے 500 سے زائد کیسز زیر التوا ہیں۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے لاپتہ بچیوں کی اتنی بڑی تعداد پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ہی پولیس حرکت میں آئی اور معمولی سی کوشش سے لڑکی بازیاب ہو گئی۔ انہوں نے پولیس کے رویے پرفکری سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچیوں کے مقدمات میں پولیس کو انتہائی حساسیت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور پولیس کے بعض حلقوں میں پائے جانے والے منفی رجحان کو فوری طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ عدالت نے آئی جی پنجاب سے پنجاب بھر میں لاپتہ بچیوں کی بازیابی اور زیر التوا مقدمات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
متعلقہ عنوانات
ایم ٹی آنر 25 کے مزید 3 پاکستانی کریو ارکان بھی وطن واپس روانہ
7 October 2026
سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز
7 October 2026
پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور
7 October 2026
بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد
7 October 2026
مریم نواز سے عمانی وزیر کی ملاقات، ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے میں دلچسپی
7 October 2026
خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا: وزیراعظم
7 October 2026
دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح
7 October 2026
صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال، لانگ مارچ پر تبادلہ خیال
7 October 2026