LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: KSE-100 انڈیکس 1138 پوائنٹس گر گیا سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے: بلال اظہر کیانی آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکمرانی، کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے: امیر مقام کراچی بندر گاہ سے یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال وزیرِ اعظم کی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل چھوٹی و درمیانی صنعتوں کیلئے طویل المدتی قرض کی شرح سالانہ 2 فیصد کرنے کا مطالبہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ: پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 160 فیصد زائد قیدی، 75 فیصد زیرِ سماعت

اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

Web Desk

7 October 2026

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت برائے مشرقِ وسطیٰ و جنوبی ایشیا اسٹیفن ڈاؤٹی نے اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی ملاقات کی ہے۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ تجارت، دوطرفہ سرمایہ کاری، تعلیم، سیکیورٹی اور عوامی سطح پر روابط بڑھانے پر کامل اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے ابھرتے ہوئے چیلنجز پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیچیدہ علاقائی چیلنجز اور تنازعات کے حل کے لیے مسلسل سفارت کاری اور مکالمہ ناگزیر ہے۔ دونوں ممالک نے آئندہ دوطرفہ سیاسی مشاورت اور اعلیٰ سطحی ڈائیلاگ کو جلد فعال بنانے پر اتفاق کیا تاکہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دی جا سکے۔