آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
Web Desk
8 October 2026
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات کے کامیاب اختتام پر باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹااف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1.21 ارب ڈالر کی اہم قسط موصول ہو گی۔ عالمی مالیاتی ادارے نے تسلیم کیا کہ پروگرام کے نفاذ سے پاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے، اصلاحات کا عمل تیز تر ہوا ہے اور جولائی تا مارچ 2026 کے دوران معاشی نمو 4 فیصد رہی، جبکہ مشرقِ وسطیٰ کے بحران کے باعث شرحِ نمو 3.6 فیصد تک اثر انداز ہوئی۔
اعلامیے میں آئی ایم ایف نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وسیع پیمانے پر دی جانے والی مہنگی فیول سبسڈی اسکیم کو فوری ختم کرے اور مستقبل میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر سبسڈی کا دائرہ کار صرف مخصوص مستحقین تک محدود رکھے۔ مزید برآں، ادارے نے توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کی وصولی، گیس سیکٹر کے نقصانات میں کمی، بروقت ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے پر زور دیا ہے۔ آئی ایم ایف نے اسٹیٹ بینک کو افراطِ زر پر قابو پانے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: KSE-100 انڈیکس 1138 پوائنٹس گر گیا
8 October 2026
سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب
8 October 2026
ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا
8 October 2026
حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس
8 October 2026
خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے: بلال اظہر کیانی
8 October 2026
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکمرانی، کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے: امیر مقام
8 October 2026
کراچی بندر گاہ سے یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال
8 October 2026
وزیرِ اعظم کی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
8 October 2026