ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی فیصلہ سازی اور کنٹرول یقینی بنایا جائے: شرمیلا فاروقی
Web Desk
6 October 2026
پاکستان کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شرمیلا فاروقی نے تنزانیہ کے شہر اروشا میں منعقدہ انٹر پارلیمنٹری یونین (آئی پی یو) کی 153ویں اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اور بین الاقوامی امن و سلامتی سے متعلق قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ملٹری اے آئی کے ذمہ دارانہ ضابطہ کار سے متعلق پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرتے ہوئے زور دیا کہ فوجی شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے دوران بامعنی انسانی فیصلہ سازی اور کنٹرول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ملٹری اے آئی فیصلہ سازی کا وقت محدود کر کے غلط اندازوں اور غیر ارادی کشیدگی کا سبب بن سکتی ہے، بالخصوص جنوبی ایشیا جیسے حساس خطے میں۔ ڈاکٹر شرمیلا فاروقی نے مطالبہ کیا کہ مہلک خودکار ہتھیاروں کے نظام سے متعلق قانونی طور پر پابند بین الاقوامی قواعد وضع کیے جائیں اور اس عمل میں ترقی پذیر ممالک کی مساوی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا سعودیہ سے متعلق بیان خوش آئند قرار دیدیا
7 October 2026
ملک میں چھوٹے کاروباروں کے قرضوں کا حجم ایک ہزار 137 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
7 October 2026
لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں ویڈیوز، تصاویر اور ٹک ٹاک بنانے پر پابندی
7 October 2026
جنوبی افریقہ سے 20 رکنی وفد کی پاکپتن آمد، دربار بابا فریدؒ پر حاضری
7 October 2026
سٹیٹ بینک نے پاکستان فنانشل انکلوژن انڈیکس 2025 کے نتائج جاری
7 October 2026
سندھ حکومت کا 15 اکتوبر سے سرکاری گندم جاری کرنے کا فیصلہ
7 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
7 October 2026
پاکستان اور پولینڈ کا سکیورٹی و انسدادِ دہشتگردی تعاون بڑھانے پر اتفاق
7 October 2026