LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کے علاج پر لچک نہ دکھانا سمجھ سے بالاتر ہے: سلمان اکرم راجہ مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ گیسولین قیمتوں میں اضافے کی وجہ آبنائے ہرمز نہیں، روس یوکرین جنگ ہے: ٹرمپ آئی سی سی نے 4 سینئر طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری ‘پبلک’ کر دیئے ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف سعودی عرب اور یمن کو باب المندب میں حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں: روبیو امریکا سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، امریکی حکام نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری نئی جنگ کی صورت میں خطے کے امریکی اتحادی بھی متاثر ہوں گے: ایران ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری پاکستان پولینڈ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم

محمد ذوہیب خان ایشین-اوشینین کمپیوٹنگ انڈسٹری آرگنائزیشن کے وائس چیئرمین منتخب

Web Desk

5 October 2026

پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کے لیے ایک تاریخی اور بڑی کامیابی سامنے آئی ہے جہاں محمد ذوہیب خان کو ایشین-اوشینین کمپیوٹنگ انڈسٹری آرگنائزیشن (ASOCIO) کا وائس چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ وہ تنظیم کی 25 سالہ تاریخ میں اس باوقار عہدے پر فائز ہونے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔ پاشا (P@SHA) کے سابق چیئرمین اور ‘پرائیڈ آف پاکستان’ کے حامل ذوہیب خان ASOCIO کے بورڈ ممبر بھی منتخب ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی آئی ٹی تنظیم ASOCIO ایشیا اور اوشیانا خطے کی 26 معیشتوں کی قومی ٹیک ایسوسی ایشنز کی نمائندگی کرتی ہے، اور اس انتخاب سے پاکستانی سافٹ ویئر برآمدات اور عالمی شراکت داریوں کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔