LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیہون شریف: گیس پائپ لائن پھٹنے سے کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی سازش کا الزام، برطانیہ میں 2 ایرانی شہریوں پر فرد جرم عائد فرانس میں طلبا کا پرتشدد احتجاج، درجنوں سکول بند، پولیس سے جھڑپیں، کئی طالبعلم زخمی بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم مونال ریسٹورنٹ گرانے کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز کے فیصلے پر نظرثانی کا تفصیلی فیصلہ جاری مذاکرات کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان حج 2027 کیلئے واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر 3 پولیس افسران ملازمت سے برطرف خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کیلئے مکمل تیار ہیں: فیصل کریم کنڈی ملکی معاشی مسائل کا حل برآمدات بڑھانے میں ہے: محسن نقوی وزیراعظم کا صومالیہ میں جاں بحق 3 پاکستانیوں کے لواحقین کیلیے امداد کا اعلان آبنائے ہرمز میں کشیدگی، یورو زون میں مہنگائی 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ایران میں سڑک کنارے بم دھماکا، پاسداران انقلاب کے 5 اہلکار جاں بحق

بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم

Web Desk

2 October 2026

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی بحالی اور ملاقات کا خیر مقدم کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر اپنے پیغام میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان مذاکرات کے مثبت اختتام پر اپوزیشن غیر مشروط طور پر اپنے مجوزہ لانگ مارچ کو ختم کرنے کا اعلان کرے گی، کیونکہ تمام سیاسی مسائل کا حل صرف سیاسی اور آئینی طریقہ کار سے ہی ممکن ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ممالک کی فعال حمایت سے ابھرنے والا دہشت گردی کا نیا چیلنج پاکستان کی بقا کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس نازک وقت میں بحیثیت قوم متحد ہو کر دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کرنا ہوگا، اور اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی دہشت گردی کی سرکوبی کے لیے پرعزم رہی ہے اور ہمیشہ پیش پیش رہے گی۔