دبئی میں بلاک چین لائف 2026ء، کرپٹو اور اے آئی دنیا کا بڑا اجتماع
Web Desk
1 October 2026
دبئی ایک بار پھر عالمی بلاک چین، کرپٹو، ویب تھری اور مصنوعی ذہانت (AI) کا سب سے بڑا مرکز بننے کے لیے تیار ہے۔ بلاک چین لائف 2026 (Blockchain Life 2026) کا 17واں بین الاقوامی ایڈیشن یکم اور 2 دسمبر کو دبئی فیسٹیول سٹی کے فیسٹیول ایرینا میں منعقد ہوگا، جس میں 130 سے زائد ممالک کے 15 ہزار سے زائد شرکاء اور 200 عالمی اسیکرز کی آمد متوقع ہے۔
اس بین الاقوامی فورم میں بلاک چین سلوشنز، کرپٹو، مائننگ، ٹریڈنگ، ڈیجیٹل اثاثوں اور سرمایہ کاری کے شعبوں پر پینل ڈسکشنز اور سیشنز ہوں گے۔ ایونٹ کی اہمیت کو مزید بڑھانے کے لیے اس کے ساتھ ‘اے آئی فیوچر فورم’ بھی منعقد کیا جا رہا ہے، جہاں مصنوعی ذہانت اور مستقبل کے ڈیجیٹل بزنس ماڈلز پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ فیسٹیول ایرینا میں جدید ایگزیبیشن زونز اور بزنس میٹنگ ایریاز قائم کیے گئے ہیں تاکہ عالمی سرمایہ کاروں، اسٹارٹ اپس اور ٹیکنالوجی ماہرین کو باہمی شراکت داری اور نیٹ ورکنگ کے بہترین مواقع میسر آسکیں۔
متعلقہ عنوانات
یوٹیوب موبائل ایپ میں متعدد نئی تبدیلیاں کر دی گئیں
23 October 2026
پرائیویسی خدشات کے بعد میٹا نے اے آئی ایجنٹ میوز کا اہم فیچر روک دیا
22 October 2026
صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات، میٹا پر 25 ارب ڈالر جرمانہ عائد
22 October 2026
اے آئی پر بڑھتا انحصار، برطانیہ کے ہارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان
22 October 2026
چیٹ جی پی ٹی میں حساس گفتگو لاک کرنے کا نیا فیچر متعارف
22 October 2026
واٹس ایپ کا نیا فیچر، اب آواز والے سٹیکرز بھی بھیجے جائیں گے
21 October 2026
جاپان نے پائلٹ کے بغیر مریخ کی جانب خلائی جہاز روانہ کردیا
21 October 2026
این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، 35 ارب روپے کے آن لائن فراڈ کا مرکزی ملزم گرفتار
20 October 2026