حکومت کا پی ٹی ائی سے مذاکرات کا اعلان ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ مشرکہ مذاکرات کرے گے
Web Desk
1 October 2026
ایوانِ صدر اسلام آباد میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس اعلیٰ سطح کے اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، رانا ثناء اللہ، اٹارنی جنرل پاکستان، شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا اور سندھ کے وزراء شرجیل میمن و ناصر حسین شاہ سمیت اہم ترین شخصیات شریک ہوئیں۔ ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا کی امن و امان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط بنانے اور تمام اداروں کے مابین مؤثر تعاون پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں ایک اہم فیصلہ یہ کیا گیا کہ موجودہ سیاسی بحران کے حل کے لیے کل وفاقی حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک مشترکہ وفد تحریک انصاف کی قیادت سے ملاقات کر کے مذاکرات کرے گا۔ اس مشترکہ مذاکراتی وفد میں محسن نقوی، رانا ثناء اللہ، امیر مقام، شیری رحمان، سید نوید قمر اور اعجاز جکھرانی شامل ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور برطانیہ کا دوطرفہ سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا عزم
1 October 2026
کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
1 October 2026
بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے مختلف حکام اور سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
1 October 2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی زیرآب ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ
1 October 2026
شام اور حزب اللہ کے درمیان بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی خفیہ ملاقات
1 October 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی
1 October 2026