FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار
Web Desk
30 September 2026
وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) کے انسداد دہشت گردی ونگ (CTW) نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ غیر قانونی طور پر بحال کرنے میں ملوث نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے اس گھناؤنے کام کے عوض مجموعی طور پر 12 کروڑ روپے کی بڑی رقم رشوت کی مد میں وصول کی تھی۔
ذرائع کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے بعد ایف آئی اے ٹیم نے اس کے رہائشی مکان پر بھی چھاپہ مارا، جہاں کارروائی کے دوران 19 لاکھ روپے نقد بھی برآمد کر لیے گئے۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے کرپشن اور رشوت کے ان پیسوں سے ہاویلی اور اسلام آباد کے سیکٹر جی پندرہ (G-15) میں مہنگے پلاٹ خرید رکھے ہیں، جن کی ملکیت کے تمام دستاویزات بھی تفتیشی حکام نے اپنی تحویل میں لے لیے ہیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے نادرا افسر نے مجموعی طور پر 51 افغان شہریوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈز کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے بھاری رقوم وصول کی تھیں۔ ملزم سے مزید سخت تفتیش جاری ہے اور اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
زندہ دلان لاہور کیلئے بڑی خوشخبری! 10 روزہ بسنت منانے کی منظوری
30 September 2026
دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ
30 September 2026
26 نومبر احتجاج کیس، اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
30 September 2026
کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
30 September 2026
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
30 September 2026
ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر
30 September 2026
ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان
30 September 2026
ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال تنازع کیس، لاہور ہائیکورٹ نے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی
30 September 2026