LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا

ایم ڈی کیٹ 2026: سندھ کے ٹاپ 20 میں کراچی کا کوئی امیدوار شامل نہیں

Web Desk

29 September 2026

شہرِ قائد میں ایم ڈی کیٹ 2026 (MDCAT) کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق سندھ کے ٹاپ 20 امیدواروں میں کراچی ڈویژن کا ایک بھی امیدوار جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔ نتائج کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر سے مجموعی طور پر 33 ہزار 336 امیدواروں نے میڈیکل اینٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا، جن میں 20 ہزار 831 طالبات اور 12 ہزار 505 طلبہ شامل تھے۔ صوبے بھر میں ایم ڈی کیٹ کا سب سے زیادہ سکور 179 نمبر رہا، جبکہ تمام امیدواروں کا اوسط سکور 101.27 ریکارڈ کیا گیا۔ مجموعی طور پر سندھ میں 16 ہزار 507 امیدوار ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لیے کوالیفائی کر گئے، جبکہ 19 ہزار 323 امیدوار صرف بی ڈی ایس کی اہلیت کے معیار پر پورا اترے۔

دوسری جانب کراچی ڈویژن سے مجموعی طور پر 9 ہزار 505 امیدواروں نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان دیا، جن میں سے 5 ہزار 492 امیدواروں نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لیے کوالیفائی کیا، یوں کراچی ڈویژن کا کامیابی کا تناسب 57.78 فیصد رہا۔ ضلع وار اعداد و شمار کے مطابق کراچی ایسٹ سے 2 ہزار 927 اور کراچی سینٹرل سے 2 ہزار 141 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے سب سے زیادہ 1 ہزار 815 کامیاب امیدواروں کا تعلق کراچی ایسٹ سے ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سندھ بھر میں امتحان دینے والے 42.04 فیصد امیدوار مطلوبہ پاسنگ معیار پر پورا نہیں اتر سکے، تاہم کامیابی اور شرکت دونوں ہی لحاظ سے طالبات کا تناسب طلبہ کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ رہا۔