بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے
Web Desk
26 September 2026
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں دہشت گردوں نے چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ بگٹی وڈیرہ غلام نبی شمبھانی کے رہائشی مکان پر بزدلانہ حملہ کر دیا، تاہم وڈیرہ ہدایت شمبھانی کی زیرِ نگرانی سرگرم بگٹی امن فورس نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
قبائلی ذرائع کے مطابق شہید فضل خان سب ڈویژن میں گزشتہ شب شروع ہونے والی فائرنگ کا یہ سلسلہ رات بھر وقفے وقفے سے جاری رہا۔ حملہ آور دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن امن فورس کے جوانوں نے ان کا مؤثر تعاقب کیا اور تمام فرار کے راستے بند کرتے ہوئے انہیں عبرت ناک انجام تک پہنچا دیا۔ اس بہادرانہ اور دلیرانہ مقابلے کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے بگٹی امن فورس کا ایک جوان جامِ شہادت نوش کر گیا جبکہ تین جوان زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقامی قبائلی ذرائع کا کہنا ہے کہ بگٹی امن فورس کے جوانوں کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کی بدولت ایک بہت بڑا دہشت گردی کا منصوبہ کامیابی سے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ حکومتِ بلوچستان کی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں عوامی سطح پر بھرپور تائید اور عزمِ صمیم کا روشن مظہر ہے۔
متعلقہ عنوانات
این اے 168 بہاولپور ضمنی انتخاب، پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی درخواست
26 September 2026
ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی
26 September 2026
پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب
26 September 2026
بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ
26 September 2026
سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ
26 September 2026
بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید
26 September 2026
مسافروں کو نامناسب سہولیات اور سامان کی ترسیل میں تاخیر، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا پی آئی اے پر ایک کروڑ سے زائد کا جرمانہ
26 September 2026
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا
26 September 2026