بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید
Web Desk
26 September 2026
بلوچستان کے ضلع دکی میں دہشت گردوں نے معاشی ترقی کا راستہ روکنے کی ایک اور مذموم کوشش کرتے ہوئے سڑک تعمیر کرنے والی ایک نجی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں 18 تعمیراتی مزدوروں کو اغوا کر لیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی گارڈ شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع دکی کے رمتی اور نانا صاحب زیارت کے قریب واقع روڈ کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔ حملے کے دوران کیمپ پر تعینات سکیورٹی گارڈز نے بھرپور مزاحمت کی اور دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، تاہم فائرنگ کے اس شدید تبادلے میں ایک گارڈ جامِ شہادت نوش کر گیا جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ حملے کے بعد دہشت گرد کیمپ میں موجود 18 معصوم مزدوروں کو اغوا کر کے نامعلوم مقام کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیے ہیں اور اغوا ہونے والے مزدوروں کی باحفاظت بازیابی اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دکی بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تقریباً 315 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ایک اہم ضلع ہے، جہاں اس طرح کے بزدلانہ حملوں کا مقصد خطے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
این اے 168 بہاولپور ضمنی انتخاب، پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی درخواست
26 September 2026
ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی
26 September 2026
پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب
26 September 2026
بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ
26 September 2026
سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ
26 September 2026
بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے
26 September 2026
مسافروں کو نامناسب سہولیات اور سامان کی ترسیل میں تاخیر، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا پی آئی اے پر ایک کروڑ سے زائد کا جرمانہ
26 September 2026
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا
26 September 2026