LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاک بحریہ نے سمندر میں گرنے والے کارگو طیارے کے بلیک باکس کی نشاندہی کر لی 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی چھوٹے دکانداروں کے لیے خصوصی ٹیکس سکیم ابتدائی مرحلے میں ہے: ایف بی آر امریکا سے مذاکرات پہلے سے زیادہ سنجیدہ اور مختصر ہوسکتے ہیں: عراقچی امریکا اور ایران میں پیغامات کا تبادلہ، اتفاق رائے کی کوشش جاری ہے: قطر سہیل آفریدی نے نئی ہائبرڈ بسوں، پنک بس سروس اور بی آر ٹی ڈپو کی سولرائزیشن کا افتتاح کر دیا خیبرپختونخوا میں امن کی صورتحال ابتر، پولیس کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا: اختیار ولی خان مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول و ڈیزل مزید سستا ہوگیا بہت جلد پٹرولیم لیوی ختم اور پٹرول سستا کرائیں گے، اشرافیہ اور عام عوام میں بہت بڑا فرق ہے: حافظ نعیم الرحمٰن بیرسٹر گوہر کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ، ملاقات کل ہوگی جولائی میں حادثے کا شکار K2 ایئرویز کے کارگو طیارے کا بلیک باکس تلاش، پاک بحریہ کی سمندر میں تاریخ ساز کامیابی صومالیہ میں ہائی جیک جہاز کیلئے آپریشن، قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 جاں بحق پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے، ہر پالیسی عوام کیلئے ہونی چاہئے: سہیل آفریدی روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک

نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل

Web Desk

26 September 2026

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے ایک کامیاب آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، بلوچستان میں 21 ستمبر سے جاری بھارتی حمایت یافتہ عناصر اور فتنہ الخوارج کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 24 ستمبر کو ‘آپریشن شعبان’ کے تسلسل میں کی گئی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے تھے، جس سے صرف شعبان سیکٹر میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 22 ہو گئی تھی۔ فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ وژن ‘عزمِ استحکام’ کے تحت ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ کلیئرنس اور انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔