LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاک بحریہ نے سمندر میں گرنے والے کارگو طیارے کے بلیک باکس کی نشاندہی کر لی 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی چھوٹے دکانداروں کے لیے خصوصی ٹیکس سکیم ابتدائی مرحلے میں ہے: ایف بی آر امریکا سے مذاکرات پہلے سے زیادہ سنجیدہ اور مختصر ہوسکتے ہیں: عراقچی امریکا اور ایران میں پیغامات کا تبادلہ، اتفاق رائے کی کوشش جاری ہے: قطر سہیل آفریدی نے نئی ہائبرڈ بسوں، پنک بس سروس اور بی آر ٹی ڈپو کی سولرائزیشن کا افتتاح کر دیا خیبرپختونخوا میں امن کی صورتحال ابتر، پولیس کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا: اختیار ولی خان مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول و ڈیزل مزید سستا ہوگیا بہت جلد پٹرولیم لیوی ختم اور پٹرول سستا کرائیں گے، اشرافیہ اور عام عوام میں بہت بڑا فرق ہے: حافظ نعیم الرحمٰن بیرسٹر گوہر کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ، ملاقات کل ہوگی جولائی میں حادثے کا شکار K2 ایئرویز کے کارگو طیارے کا بلیک باکس تلاش، پاک بحریہ کی سمندر میں تاریخ ساز کامیابی صومالیہ میں ہائی جیک جہاز کیلئے آپریشن، قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 جاں بحق پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے، ہر پالیسی عوام کیلئے ہونی چاہئے: سہیل آفریدی روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک

ملک میں مہنگائی کی رفتار میں اضافہ، سالانہ شرح 11.92 فیصد تک پہنچ گئی

Web Desk

26 September 2026

مالی سال 2026-27 کے دوسرے ماہ ستمبر کے تیسرے ہفتے میں ملک کے اندر مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار رہا، اور ہفتہ وار بنیادوں پر حساس قیمتوں کے اشاریئے (SPI) میں 0.99 فیصد کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات (PBS) کی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 10.64 فیصد سے بڑھ کر 11.92 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ زیرِ جائزہ ہفتے کے دوران کل 51 ضروری اشیائے خوردونوش و خدمات میں سے 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 18.76 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ انڈے 2.02 فیصد، لہسن 1.57 فیصد، ایل پی جی 1.55 فیصد اور دال مسور 0.75 فیصد مہنگی ہوئی۔ اس کے علاوہ چکن، دودھ، دہی، گوشت اور آٹے کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب ٹماٹر کی قیمت میں 13.45 فیصد، آلو 8.33 فیصد، کیلے 5.66 فیصد، پیاز 2.42 فیصد، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 0.34 فیصد اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 1.57 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ سالانہ بنیادوں پر 44 ہزار 176 روپے سے زائد ماہانہ آمدنی والے طبقے کے لیے مہنگائی کا تناسب سب سے زیادہ یعنی 12.31 فیصد رہا۔