LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حرمین شریفین ہماری ریڈ لائن، حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے: وزیراعظم تحریک انصاف کا لانگ مارچ 4 اکتوبر تک ملتوی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے باضابطہ اعلان کر دیا وزیراعظم پانچ روزہ دورہ امریکا مکمل کرکے آج لندن پہنچیں گے نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل ہماری پروازیں بند کی گئیں تو خطے میں کوئی جہاز نہیں اُڑنے دیں گے: ایران بلاول بھٹو کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے، اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا پولیس کو ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش کی: فیصل کریم کنڈی امریکی قونصلیٹ کراچی میں ’’فریڈم 250‘‘ تقریب، امریکی کامیابیوں کا جشن ہمت ہے تو آؤ دھرنا دو، پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بھاگ گئی: عطا تارڑ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، 4 جے آئی ٹیز اور 21 کیسز کے جیل ٹرائلز کی منظوری فیول سکیم پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ اداروں میں مؤثر رابطہ جاری ہے: بلال اظہر کیانی ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں کی پسپائی کا دعویٰ نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء

اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد کمی کردی

Web Desk

24 September 2026

ائل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ستمبر 2026ء کے لیے ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (RLNG) کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (SSGCL) دونوں کے سسٹم پر آر ایل این جی کے نرخوں میں بالترتیب 20 فیصد اور 21 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 20.14 فیصد کمی کے بعد 15.1963 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBTU) مقرر کی گئی ہے، جبکہ سوئی سدرن کے لیے قیمت میں 21.57 فیصد کمی کی گئی ہے جس سے نئی قیمت 14.2233 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔ اوگرا نے واضح کیا ہے کہ آر ایل این جی کی ان نئی اور ڈسکاؤنٹڈ قیمتوں کا فوری اطلاق یکم ستمبر 2026ء سے شمار کیا جائے گا۔