کے پی پولیس ایکٹ پر تحفظات، یہ قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے: طلال چودھری
Web Desk
24 September 2026
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ‘پولیس ایکٹ 2026’ کے مسودے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آئین کے تحت صوبے اپنی الگ فوج یا پولیس فورس قائم نہیں کر سکتے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پولیس سروس آف پاکستان (PSP) کے قوانین وفاق کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں اور آئین کے خلاف ورزی کرتے ہوئے پولیس کے بنیادی کمانڈ اسٹرکچر کو کسی سیاسی ایجنڈے کے تحت تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
خیبر پختونخوا کابینہ کے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں آئی جی پی (IGP) کی تعیناتی کے لیے وفاق کی جانب سے بھیجے گئے پینل کو مسترد کرنے کا اختیار صوبائی حکومت کو دینے کے ساتھ ساتھ آر پی اوز (RPOs) اور ڈی پی اوز (DPOs) کی تعیناتیوں و تبادلوں کا اختیار وزیراعلیٰ اور محکمہ داخلہ کے سپرد کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔ سینیٹر طلال چوہدری نے ان ترمیمات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی سے آئی جی تک تمام اختیارات وزیراعلیٰ کے پاس منتقل ہونے سے فورس کی غیر سیاسی حیثیت ختم ہو جائے گی اور دہشت گردی کے خلاف برسرِ پیکار پولیس کا نظام مفلوج ہو کر رہ جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر
24 September 2026
ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل
24 September 2026
غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش
24 September 2026
کراچی: فی تولہ سونا 5600 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہو گئی
24 September 2026
امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام
24 September 2026
27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے، قانون شکنی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: آئی جی پنجاب
24 September 2026
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک
24 September 2026
ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 23 ویں صدر منتخب
24 September 2026