ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 23 ویں صدر منتخب
Web Desk
24 September 2026
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان 32 ووٹ حاصل کر کے آزاد کشمیر کے 23 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں، جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار چودھری لطیف اکبر نے 13 ووٹ حاصل کیے۔ قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ میں اسپیکر چودھری طارق فاروق کی زیرِ صدارت ہونے والے صدارتی انتخاب کے دوران 46 رکنی ایوان میں سے 45 ارکان نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا، جبکہ پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی چودھری قاسم مجید کی عدم موجودگی کے باعث ان کا ووٹ شمار نہ ہو سکا۔
ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کا تعلق پونچھ ڈویژن کے علاقے سدھنوتی کے معروف سیاسی خاندان سے ہے اور ان کے دادا کرنل خان محمد خان کو ’بابائے پونچھ‘ کا لقب حاصل ہے۔ 62 سالہ ڈاکٹر نجیب نقی 1991 میں پہلی بار قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے اور وہ تین دہائیوں پر محیط سیاسی سفر کے دوران متعدد بار وزیرِ صحت، خزانہ اور منصوبہ بندی و ترقی کے قلمدان سنبھال چکے ہیں۔ ان کے صدر منتخب ہونے پر وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آزاد کشمیر کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
ہمت ہے تو آؤ دھرنا دو، پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بھاگ گئی: عطا تارڑ
25 September 2026
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات
25 September 2026
کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، 4 جے آئی ٹیز اور 21 کیسز کے جیل ٹرائلز کی منظوری
25 September 2026
فیول سکیم پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ اداروں میں مؤثر رابطہ جاری ہے: بلال اظہر کیانی
25 September 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں کی پسپائی کا دعویٰ
25 September 2026
نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں
25 September 2026
مسلسل کمی کے بعد سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
25 September 2026
اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء
25 September 2026