افغانستان میں ڈرون ذخیرہ اور لانچ کرنے والے 10 مقامات کو نشانہ بنایا: عطا تارڑ
Web Desk
24 September 2026
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے 23 ستمبر 2026 کو افغان سرزمین سے پاکستان کی حدود میں کی جانے والی ڈرون دراندازی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی خودمختاری، جغرافیائی حدود اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ایک عرصے سے افغان طالبان حکومت کو وہاں موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور ان کے معاون نیٹ ورکس سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کرتا رہا ہے، تاہم ان عناصر کے خلاف کارروائی کے بجائے افغان حکومت نے ڈرون حملوں کے ذریعے صورتِ حال کو مزید کشیدہ کرنے کی کوشش کی۔
عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے تمام درانداز ڈرونز کی بروقت نشاندہی کی اور انہیں اپنے اہداف تک پہنچنے سے قبل ہی فضائی حدود میں تباہ کر کے حملے کی کوشش مکمل طور پر ناکام بنا دی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے آئینی حق کا استعمال کرتے ہوئے افغانستان کے اندر ڈرونز کی لانچنگ اور اسٹوریج کے 10 مخصوص فوجی اہداف پر انتہائی درست اور متناسب جواب کارروائی کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ افغان سرزمین سے ہونے والی کسی بھی قسم کی دراندازی ناقابلِ برداشت ہے اور آئندہ بھی پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا اسی طرح فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر
24 September 2026
ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل
24 September 2026
غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش
24 September 2026
کراچی: فی تولہ سونا 5600 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہو گئی
24 September 2026
امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام
24 September 2026
27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے، قانون شکنی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: آئی جی پنجاب
24 September 2026
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک
24 September 2026
کے پی پولیس ایکٹ پر تحفظات، یہ قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے: طلال چودھری
24 September 2026