نیویارک کا نیا میئر کون ہوگا؟ آج پولنگ، زہران ممدانی سب سے مقبول امیدوار قرار
Web Desk
4 November 2025
امریکی شہر نیویارک میں آج میئر کے انتخاب کے لیے پولنگ ہوگی، جس میں تین امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ تازہ ترین پولز کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار زہران ممدانی سب سے مقبول امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تارکینِ وطن اور نوجوان ووٹرز کی بڑی تعداد زہران ممدانی کی حمایت کر رہی ہے۔ وہ جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے پہلے مسلم نوجوان امیدوار ہیں جو نیویارک کے میئر کے عہدے کے لیے میدان میں ہیں۔تازہ ترین سروے کے مطابق زہران ممدانی کو اپنے قریب ترین حریف اینڈریو کومو پر 14 فیصد سے زائد برتری حاصل ہے۔ فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے کے باعث وہ امریکی مسلمانوں کے پسندیدہ امیدوار بن چکے ہیں۔اپنی آخری انتخابی ریلی سے خطاب میں زہران ممدانی نے ورکنگ کلاس طبقے کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا اور امریکی صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “ٹرمپ نے اشیا سستی کرنے کا نعرہ لگایا مگر وعدہ پورا نہ کیا۔” ان کا کہنا تھا کہ “دھمکیاں دینے والوں کو شکست دینے کا بہترین طریقہ ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔”دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی کو کبھی سوشلسٹ تو کبھی کمیونسٹ خیالات کا حامل قرار دیا ہے۔ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ممدانی انتخاب جیت گئے تو نیویارک کے لیے وفاقی فنڈز روکنے پر غور کیا جا سکتا ہے
متعلقہ عنوانات
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ
3 September 2026
امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک
3 September 2026
برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ
3 September 2026
صومالی تنظیم الشباب اور یمنی حوثیوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کی اطلاعات
3 September 2026
ٹرمپ کا شہزادہ ہیری اور میگھن کی برطانیہ واپسی پر اظہار مسرت
2 September 2026
ایران پر ایک اور حملے کیلئے تیار، نئی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی: صدر ٹرمپ
2 September 2026
سینٹ کام نے سیرک میں ایرانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی سختی سے تردید کر دی
2 September 2026
ایران جوہری ہتھیار سے دو ہفتے دور تھا، اس لیے اسے تباہ کردیا، ٹرمپ
2 September 2026