LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: محسن نقوی پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے 3 اہم ترقیاتی معاہدوں پر دستخط بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج عمران خان کی بہنوں اور بچوں کی حراست غیر قانونی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں: شیخ وقاص اکرم سومنات کا حوالہ بار بار آنے کے لیے استعمال کیا، ہم پرامن رہیں گے: جنید اکبر کی وضاحت ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے: عاصم افتخار بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ امریکا نے ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کی یقین دہانی کرائی ہے: قطر پائیدار امن کیلئے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے: مریم نواز شریف ہنگو میں شہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا مصر، سوڈان اور اعلیٰ امریکی حکام کے سوڈان جنگ کے خاتمے کیلئے اہم مذاکرات ٹرمپ انتظامیہ نے عالمی عدالت کے خلاف مزید سخت اقدامات کی تیاری کر لی

پائیدار امن کیلئے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے: مریم نواز شریف

Web Desk

21 September 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ امن کے موقع پر اپنے بالخصوص پیغام میں کہا ہے کہ پائیدار امن کے قیام کے لیے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ انتہائی ناگزیر ہے، اور معاشرے میں امن کے فروغ کے لیے ہر فرد کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے سرحدوں کی حفاظت پر مامور پاک افواج، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو شاندار الفاظ میں سلام پیش کیا، جبکہ امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر، ترقی اور خوشحالی کے لیے پائیدار امن بنیادی شرط ہے، کیونکہ امن سے ہی خوشحالی کے پھول کھلتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تشدد اور انتشار کا راستہ اختیار کرنے والے عناصر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے کھلے دشمن ہیں۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ پنجاب حکومت صوبے بھر میں امن، برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔