ہنگو میں شہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا
Web Desk
21 September 2026
خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں خوارج سے فائرنگ کے شدید تبادلے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے 6 شہدا کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا کر دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پشاور میں منعقدہ نمازِ جنازہ میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، کور کمانڈر پشاور، شہدا کے لواحقین اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگو آپریشن میں شہید ہونے والوں میں کیپٹن ابوذر فاروق، لیفٹیننٹ شیراز بابر، سپاہی شکیل احمد، سپاہی حمزہ، سپاہی محمد عثمان عزیز اور نان کمبیٹنٹ ملازم غلام سجاد شامل ہیں۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہدا کے جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے ہیں جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔ عسکری حکام کا کہنا ہے کہ دفاعِ وطن کے لیے شہدا کی یہ لازوال قربانیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کے اس آپریشن میں 8 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا تھا جبکہ 6 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: محسن نقوی
21 September 2026
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے 3 اہم ترقیاتی معاہدوں پر دستخط
21 September 2026
بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
21 September 2026
عمران خان کی بہنوں اور بچوں کی حراست غیر قانونی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں: شیخ وقاص اکرم
21 September 2026
سومنات کا حوالہ بار بار آنے کے لیے استعمال کیا، ہم پرامن رہیں گے: جنید اکبر کی وضاحت
21 September 2026
ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز
21 September 2026
علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند
21 September 2026
اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف
21 September 2026