LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس میں پارلیمانی انتخابات کے آخری روز ماسکو پر بڑا ڈرون حملہ کوئی ریاست دوسری ریاست کیلئے خطرہ نہیں بن سکتی: قطری وزیراعظم شمالی کوریا کا تین گھنٹوں میں 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ نئے صوبوں، صدارتی اور بلدیاتی نظام میں زیادہ دیر نہیں: چودھری جعفر اقبال اٹھارہویں ترمیم کے بعد چاروں صوبے 4 آزاد ریاستیں بن گئیں: مصطفیٰ کمال الخلیل میں اسرائیلی آباد کاروں کا فلسطینیوں پر حملہ، گاڑی نذر آتش جاسم البدیوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی جماعت اسلامی کے مارچ کی حمایت زیلنسکی اور ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ، نیویارک میں ملاقات پر اتفاق آبنائے ہرمز، باب المندب بند ہونے سے تیل مہنگا ہوا، مہنگائی سے پوری دنیا پریشان ہے: رانا ثناء اللہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھیں، عوام کی تکلیف کا احساس ہے: علی پرویز ملک 18ویں ترمیم کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں :خالد مقبول صدیقی سکیورٹی پہلے، ملک محفوظ ہوگا تو ترقی بھی ہو گی: سپیکر پنجاب اسمبلی اسلام آباد پہنچنے سے پہلے جماعت اسلامی کے لانگ مارچ میں بریک تھرو کا امکان پی ٹی آئی ایم پی اے کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار زخمی، مقدمہ درج: ذرائع

پنجاب میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا، عظمیٰ بخاری

Web Desk

20 September 2026

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ لاہور کے بعد اب ملتان میں بھی کینسر کے مریضوں کا مکمل مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔ اپنے ایک خصوصی بیان میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں کینسر کے علاج کے لیے ایک جدید کوابلیشن اور کینسر سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے، جہاں کینسر کے ہر مرحلے (اسٹیج) کے مریضوں کو بلامعاوضہ طبی سہولیات میسر ہوں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس مرکز میں مریضوں کو طویل تاریخیں دینے کے بجائے محض 60 منٹ کے اندر جدید تکنیک کے ذریعے علاج کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ وزیرِ اطلاعات نے مزید بتایا کہ لاہور میں پاکستان کا سب سے بڑا 1000 بستروں پر مشتمل ‘نواز شریف کینسر ہسپتال’ بھی مکمل ہو چکا ہے، جو پی کے ایل آئی (PKLI) کی طرز پر ایک عالمی معیار کا شاہکار منصوبہ ثابت ہوگا۔

سیاسی صورتِ حال پر روشنی ڈالتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کا کسی دوسرے صوبے یا حکومت سے کوئی مقابلہ نہیں کیونکہ ان کی توجہ پنجاب کی پائیدار ترقی پر مرکوز ہے۔ انہوں نے حزبِ اختلاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو عناصر کارکردگی میں وزیراعلیٰ پنجاب کا مقابلہ نہیں کر سکتے، وہ ذاتی تنقید کا سہارا لے رہے ہیں۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی سیاست کو نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کی ناکام کوششوں کے بعد اب 27 ستمبر کو تیسری سیاسی کشیدگی کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا کے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو ایسے سیاسی مقاصد کا ایندھن بننے سے بچائیں۔