LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار شالیمار ایکسپریس کے انجن میں ویڈیو بنانے کا معاملہ: خواجہ سراؤں سمیت ٹرین ڈرائیورز گرفتار موت کی دھمکیاں مجھے خوفزدہ نہیں کر سکتیں: امریکی وزیر خزانہ جاپان پاکستان کو انسداد پولیو پروگرام کیلئے43 لاکھ ڈالر گرانٹ دے گا صوبوں پر ریفرنڈم ہو بھی جائے تو معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے: رانا ثنا اللہ امریکی فضائی حدود دوبارہ کھول دی گئیں، ملک گیر گراؤنڈ اسٹاپ ختم لاس اینجلس ایئرپورٹ (LAX) پر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے اعلانات کا سلسلہ جاری، ہزاروں مسافر فرش پر بیٹھنے پر مجبور امریکا میں ملک گیر فضائی تعطل: ڈونلڈ ٹرمپ کو لمحہ بہ لمحہ بریفنگ جاری واشنگٹن کی فضاؤں میں غیر معمولی سناٹا چھا گیا: ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر طیارے رن وے سے واپس گیٹس پر لوٹنے لگے امریکا میں تمام پروازیں معطل ہونے سے 15 لاکھ مسافر متاثر: ’یہ معمول کی تاخیر سے کہیں بڑھ کر سنگین صورتحال برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر ڈرونز کی پروازیں، سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے امریکا کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش، طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا امریکا بھر میں گراؤنڈ سٹاپ کا اعلان 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد: پمز اسپتال میں 30 ستمبر تک ہائی الرٹ، عملے کی چھٹیاں محدود

Web Desk

20 September 2026

اسلام آباد کے سب سے بڑے وفاقی ہسپتال ‘پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز’ (پمز) میں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔ پمز انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ سرکلر کے مطابق یہ ہائی الرٹ 30 ستمبر 2026ء تک برقرار رہے گا۔ اس دوران تمام طبی اور غیر طبی شعبہ جات کے سربراہان سمیت ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اور معاون عملے کی 24 گھنٹے موجودگی کو حتمی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ طبی ضرورت کے علاوہ تمام ملازمین کی چھٹیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

انتظامیہ نے پمز کی تمام اہم شعبہ جات بشمول ایمرجنسی، آئی سی یو، آپریشن تھیٹرز، ٹراما سینٹر، بلڈ بینک، فارمیسی اور ڈائیگناسٹک سروسز کو 24 گھنٹے مکمل فعال رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ایمرجنسی میں مریضوں کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی بیڈز، اسٹریچرز، آکسیجن اور ضروری ادویات کا وافر اسٹاک یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ایس ڈبلیو فور (SW-4) وارڈ میں 20 خصوصی بیڈز مختص کر دیے گئے ہیں۔ ایمرجنسی ہسپتال کے لیے ڈاکٹر شرجیل ظہیر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ مزید برآں، نیورو، آرتھوپیڈک اور جنرل سرجری کے آن کال عملے کو متحرک رہنے اور ہسپتال کے داخلی راستوں پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات برقرار رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔