LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس میں پارلیمانی انتخابات کے آخری روز ماسکو پر بڑا ڈرون حملہ کوئی ریاست دوسری ریاست کیلئے خطرہ نہیں بن سکتی: قطری وزیراعظم شمالی کوریا کا تین گھنٹوں میں 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ نئے صوبوں، صدارتی اور بلدیاتی نظام میں زیادہ دیر نہیں: چودھری جعفر اقبال اٹھارہویں ترمیم کے بعد چاروں صوبے 4 آزاد ریاستیں بن گئیں: مصطفیٰ کمال الخلیل میں اسرائیلی آباد کاروں کا فلسطینیوں پر حملہ، گاڑی نذر آتش جاسم البدیوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی جماعت اسلامی کے مارچ کی حمایت زیلنسکی اور ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ، نیویارک میں ملاقات پر اتفاق آبنائے ہرمز، باب المندب بند ہونے سے تیل مہنگا ہوا، مہنگائی سے پوری دنیا پریشان ہے: رانا ثناء اللہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھیں، عوام کی تکلیف کا احساس ہے: علی پرویز ملک 18ویں ترمیم کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں :خالد مقبول صدیقی سکیورٹی پہلے، ملک محفوظ ہوگا تو ترقی بھی ہو گی: سپیکر پنجاب اسمبلی اسلام آباد پہنچنے سے پہلے جماعت اسلامی کے لانگ مارچ میں بریک تھرو کا امکان پی ٹی آئی ایم پی اے کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار زخمی، مقدمہ درج: ذرائع

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب کا نقصان ہوگا: وفاقی وزیر خزانہ

Web Desk

20 September 2026

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام کا مرحلہ کامیابی سے طے کرنے کے بعد پائیدار معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے، تاہم ایسے میں احتجاج، مارچ اور دھرنوں سے قومی معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کے بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی منظرنامے میں احتجاجی سیاست اور ہڑتالیں سمجھ سے بالاتر ہیں، کیونکہ معاشی سرگرمیوں میں تعطل کا براہِ راست اثر عام عوام، بالخصوص دیہاڑی دار طبقے اور چھوٹے کاروبار سے وابستہ افراد پر پڑتا ہے۔

وزیرِ خزانہ نے عالمی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے سپلائی چین میں خلل، فریٹ اور انشورنس کے اخراجات میں اضافے نے عالمی تجارت پر برے اثرات مرتب کیے ہیں، تاہم حکومت اخراجات میں واضح کمی لا رہی ہے۔ انہوں نے ملکی معاشی اعشاریوں کی بہتری کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں ترسیلاتِ زر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں اور کرنٹ اکاؤنٹ بھی سرپلس میں ہے، جس کے باعث معاشی ترقی کے اس سفر میں مزید تیزی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے پیچھے دشمن قوتیں ملوث ہیں۔