صاف ستھرا پنجاب صحت مند اور خوشحال مستقبل کی بنیاد ہے، مریم نواز
Web Desk
20 September 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ صفائی کے موقع پر جاری کردہ اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ صفائی ہر مسلمان کے لیے نصف ایمان کا درجہ رکھتی ہے، جبکہ صاف ستھرا پنجاب صحت مند اور خوشحال مستقبل کی بنیادی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا ‘ستھرا پنجاب’ پراجیکٹ ایک نئے اور صحت مند پنجاب کی بنیاد ہے جو دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا صفائی کا منصوبہ ہے۔ پہلی بار پنجاب کی تاریخ میں شہروں کے ساتھ ساتھ صوبے کے 25 ہزار سے زائد دیہاتوں کے لیے بھی صفائی کا ایک جامع اور منظم پروگرام شروع کیا گیا ہے، جہاں گلیوں اور سڑکوں کی صفائی کی نگرانی کے لیے ‘سیف سٹی’ کیمروں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے زور دیتے ہوئے کہا کہ گلی محلوں کی صفائی کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے، مگر اس کی بحالی اور صفائی کو برقرار رکھنا شہریوں کا بھی اجتماعی فرض ہے۔ اس پروگرام کے تحت ویسٹ مینجمنٹ، کچرے کی ری سائیکلنگ اور ماحول دوست اقدامات کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کوڑا کرکٹ صحیح جگہ پر پھینکنے کے مناسب طریقے اپنائیں، پلاسٹک کے غیر ضروری استعمال سے پرہیز کریں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف و ستھرا رکھ کر ایک ترقی یافتہ اور صحت مند پاکستان کے قیام میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔
متعلقہ عنوانات
خاران میں دہشت گردوں کا مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمی
20 September 2026
وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
20 September 2026
جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار نیویارک روانہ
20 September 2026
ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شروع، ایک لاکھ 38 ہزار 158 امیدوار شریک
20 September 2026
کوئٹہ میں سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا مجسمہ دوبارہ نصب
20 September 2026
آج کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن سے تاریخی مارچ کا آغاز ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
20 September 2026
حوثی ملیشیا کا ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا
20 September 2026
4 فلسطین نواز کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ، تیونس میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے
20 September 2026