سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
Web Desk
16 September 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز شدید مندی کا رجحان غالب رہا، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی اور سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی منفی زون میں ہوا، جہاں ابتداء میں ہی 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 732 پوائنٹس کی سطح پر نیچے آ گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران پرافٹ ٹیکنگ اور فروخت کے دباؤ کے باعث مندی کا یہ سلسلہ دن بھر برقرار رہا۔ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس مجموعی طور پر 1370 پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 21 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ کے مختلف شعبوں میں حصص کی قیمتیں نیچے آنے سے سرمایہ کاروں کا سرمایہ بھی متاثر ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جہاں 100 انڈیکس 1421 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 392 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا تھا۔ تاہم آج کی تجارتی نشست میں پچھلے دن کا تمام تر وادھا مندی کی نذر ہو گیا۔
متعلقہ عنوانات
پیٹرولیم ڈیلرز کا حکومتی ریلیف سکیم پر اعتراض، سستا پیٹرول دینے سے انکار
16 September 2026
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 57 ہزار سے متجاوز
16 September 2026
پاکستان کو پہلے پائیدار سویرن پانڈا بانڈ کے اجرا پر 2026 اے پی اے سی کلائمیٹ بانڈز ایوارڈ سے نواز دیا گیا
16 September 2026
جنگ کے اثرات: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری
16 September 2026
تاجر دوست آسان ٹیکس سکیم، رجسٹریشن کیلئے ایف بی آر کو اہداف مقرر
16 September 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا منفی زون میں آغاز
16 September 2026
بھارتی سٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
15 September 2026
2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی
15 September 2026