کراچی: سونے کی قیمتوں میں شدید گراوٹ، فی تولہ سونا 4 ہزار روپے سستا ہو گیا
Web Desk
15 September 2026
کراچی کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 4 ہزار روپے سستا ہو کر 4,49,336 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ مقامی سطح پر قیمتوں میں اس نمایاں گراوٹ کی بڑی وجہ عالمی منڈی میں بلین مارکیٹ کے نرخوں میں آنے والی شدید کمی کو قرار دیا جا رہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ قیمت میں کمی کے اثرات 10 گرام سونے کے نرخوں پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے بعد 10 گرام سونا 3,429 روپے کی کمی سے 3,85,233 روپے کا ہو گیا ہے۔ عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 40 ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ 4,268 ڈالر پر آ گئی ہے، جس کے براہِ راست اثرات ملکی صرافہ بازکاروں میں دیکھے گئے۔
دوسری جانب، جیولری مارکیٹوں میں چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور استحکام برقرار رہا۔ کراچی صرافہ مارکیٹ کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی رد و بدل کے 6,802 روپے پر ہی مستحکم رہی۔
متعلقہ عنوانات
پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
15 September 2026
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1421 پوائنٹس بڑھ گیا
15 September 2026
قومی بیٹر بابر اعظم کی 7 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی
15 September 2026
بھارتی سٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
15 September 2026
پاکستان کا 2035 تک ایک کھرب ڈالر معیشت اور ڈیجیٹل تبدیلی کا عزم،وفاقی وزیر احسن اقبال
15 September 2026
آئی ایف ایف سی او کا پاکستان میں مزید سرمایہ کاری اور کاروبار وسعت دینے کا عزم
15 September 2026
سرکاری ملکیتی اداروں کو 6 ماہ میں 342 ارب 80 کروڑ روپے کا نقصان
15 September 2026
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ: کم آمدن طبقے کے لیے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج
14 September 2026