پاکستان کا 2035 تک ایک کھرب ڈالر معیشت اور ڈیجیٹل تبدیلی کا عزم،وفاقی وزیر احسن اقبال
Web Desk
15 September 2026
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے چین کے شہر اُرمچی میں منعقدہ “2026 شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ڈیجیٹل اکانومی فورم” سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور گزشتہ دو سال کے دوران ڈیٹا کے استعمال میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں فائبر کنکشنز کی تعداد 30 لاکھ سے بڑھ کر 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور حکومت کا ہدف وائرڈ براڈ بینڈ کو ایک کروڑ گھرانوں تک پہنچانا ہے۔ اس کے علاوہ موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں صنفی فرق 35 فیصد سے کم ہو کر صرف 8 فیصد رہ گیا ہے جبکہ خواتین کی شمولیت 33 فیصد سے بڑھ کر 45 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
احسن اقبال نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی آئی ٹی اور آئی سی ٹی برآمدات ریکارڈ 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اگلا ہدف صرف سروسز کی برآمد نہیں بلکہ ٹیکنالوجی مصنوعات، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور پروسیسنگ صنعتوں کا فروغ ہے۔ انہوں نے “اُڑان پاکستان” ویژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2035 تک ایک کھرب ڈالر کی معیشت کے ہدف کے لیے برآمدات، پیداوار، جدت اور انسانی وسائل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ ‘ای-پاکستان’ اس کا ایک اہم ستون ہے۔ اس مقصد کے لیے مصنوعی ذہانت (AI)، سائبر سیکیورٹی، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور سیمی کنڈکٹرز پر کام تیز کر دیا گیا ہے اور ملک میں 7 جدید AI مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے ایس سی او کے پلیٹ فارم سے چار ترجیحی شعبوں میں عملی اقدامات کی تجاویز پیش کیں، جن میں ایک مشترکہ ‘ڈیجیٹل تجارتی راہداری’ کا قیام، سرحدی تجارت کی آسانی، کسٹمز و ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو باہم مربوط بنانا اور AI کے لیے مشترکہ فریم ورک کی تشکیل شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک 2.0 کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان تعاون ترقی، روزگار، جدت، گرین انرجی اور علاقائی روابط پر مبنی ہے۔ احسن اقبال نے زور دیا کہ ڈیجیٹل ترقی کا فائدہ صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ خواتین، نوجوانوں، دیہی آبادی اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں (SMEs) تک پہنچنا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی
15 September 2026
اگست میں فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی سے 10 ارب روپے کی بچت ہوئی: اویس لغاری
15 September 2026
پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
15 September 2026
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1421 پوائنٹس بڑھ گیا
15 September 2026
کراچی: سونے کی قیمتوں میں شدید گراوٹ، فی تولہ سونا 4 ہزار روپے سستا ہو گیا
15 September 2026
قومی بیٹر بابر اعظم کی 7 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی
15 September 2026
بھارتی سٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
15 September 2026
آئی ایف ایف سی او کا پاکستان میں مزید سرمایہ کاری اور کاروبار وسعت دینے کا عزم
15 September 2026