سرکاری ملکیتی اداروں کو 6 ماہ میں 342 ارب 80 کروڑ روپے کا نقصان
Web Desk
15 September 2026
وفاقی وزیرِ خزانہ کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی اداروں (SOEs) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مالی سال 2025 کے نصفِ اول (جولائی تا دسمبر 2025) کے دوران سرکاری اداروں کی مالی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق اس عرصے میں خسارے میں جانے والے ملکیتی اداروں کا مجموعی خسارہ 342 ارب 80 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا، جبکہ منافع بخش سرکاری اداروں نے 423 ارب 30 کروڑ روپے کا منافع کمایا۔ اس طرح تمام سرکاری اداروں نے مجموعی طور پر حکومت کو 35 ارب روپے کا خالص مالی منافع فراہم کیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت نے اس عرصے کے دوران ایس او ایز کو 804 ارب روپے کی مالی معاونت فراہم کی، جبکہ ان اداروں کی جانب سے خزانے کو 839 ارب روپے موصول ہوئے۔ کابینہ کمیٹی نے پاور اور انفراسٹرکچر سیکٹرز کی آپریشنل کمزوریوں، گردشی قرضے (سرکلر ڈیٹ) اور درپیش مالی خطرات کا جائزہ لیتے ہوئے مسلسل خسارے میں چلنے والے اداروں میں اصلاحات تیز کرنے، مالی نظم و ضبط قائم کرنے اور سرکاری وسائل پر انحصار کم کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے بورڈ میں آزاد ڈائریکٹرز کی تقرری کی منظوری بھی دی گئی
متعلقہ عنوانات
2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی
15 September 2026
اگست میں فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی سے 10 ارب روپے کی بچت ہوئی: اویس لغاری
15 September 2026
پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
15 September 2026
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1421 پوائنٹس بڑھ گیا
15 September 2026
کراچی: سونے کی قیمتوں میں شدید گراوٹ، فی تولہ سونا 4 ہزار روپے سستا ہو گیا
15 September 2026
قومی بیٹر بابر اعظم کی 7 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی
15 September 2026
بھارتی سٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
15 September 2026
پاکستان کا 2035 تک ایک کھرب ڈالر معیشت اور ڈیجیٹل تبدیلی کا عزم،وفاقی وزیر احسن اقبال
15 September 2026