برطانیہ سے علیحدگی کی مہم تیز، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کا آزادی کا مطالبہ
Web Desk
14 September 2026
برطانیہ سے علیحدگی کی مہم میں اس وقت ایک بڑی تاریخی پیشرفت سامنے آئی ہے جب اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کے قوم پرست رہنماؤں نے باضابطہ طور پر حقِ خودارادیت کے ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کر دیے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، ویلز کے دارالحکومت کارڈف میں تینوں خطوں کے قوم پرست رہنماؤں کا ایک اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مملکتِ متحدہ (یو کے) سے الگ ہو کر اپنی اقوام کے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
مشترکہ اعلامیے میں بریگزٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے فیصلے نے ان تینوں خطوں کی معیشتوں کو سخت نقصان پہنچایا اور مقامی عوام کے لیے روزگار و ترقی کے مواقع محدود کر دیے ہیں۔ اعلامیے میں لندن میں قائم مرکزی برطانوی پارلیمنٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے واضح کیا گیا کہ “ویسٹ منسٹر کی حکمرانی کا وقت اب ختم ہونے کے قریب ہے”، اور کسی بھی مرکزی حکومت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ جمہوری عمل کو روکے یا ان اقوام کے اپنے مستقبل کا خود انتخاب کرنے کے بنیادی حق کو کمزور کرے۔
تینوں خطوں کے رہنماؤں نے مشترکہ طور پر برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئینی تبدیلی کے متوقع عمل میں روڑے اٹکانے کے بجائے آئندہ کی منصوبہ بندی اور پرامن منتقلی کے لیے سہولت فراہم کرے۔ قوم پرست رہنماؤں کی اس متحدہ پیشرفت کو برطانیہ کی سالہا سال پرانی یونین کے لیے ایک سنگین اور بے مثال آئینی چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
14 September 2026
صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا
14 September 2026
پبلک چارج قانون میں توسیع پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع: نیویارک سٹی کی قیادت میں امریکی شہروں کا مقدمہ دائر
14 September 2026
پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
14 September 2026
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ: کم آمدن طبقے کے لیے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج
14 September 2026
متحدہ نے کمیٹی میں تمام شقوں کی حمایت کی، اسمبلی میں مکر گئی: شرجیل میمن
14 September 2026
لاہور آمد: وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا دو موریا پل پر خطاب، پنجاب پولیس کی سیکیورٹی لینے سے انکار اور حکومت
14 September 2026
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات
14 September 2026