کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
Web Desk
11 September 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ٹریڈ فیسیلیٹیشن بورڈ کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم نے کاروباری برادری کی سہولت اور ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کو سہولیات کی فراہمی اور تجارتی عمل کو آسان بنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ پاکستان کو عالمی سپلائی چینز کا مؤثر حصہ بنایا جا سکے۔ انہوں نے تجارتی طریقہ کار میں حائل تاخیر کے خاتمے، کاروباری لاگت میں کمی اور قومی بندرگاہوں پر تمام متعلقہ اداروں کو ‘ون ونڈو’ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے تجارتی عمل کو تیز کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال بڑھانے، نان ٹیرف اقدامات کے جامع آڈٹ اور پاکستانی بندرگاہوں تک براہِ راست شپنگ لائنز لانے کی بھی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ قومی تجارتی کارکردگی انڈیکس بنانے اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کو خصوصی ریلیف دینے کا حکم دیا گیا۔ وزیراعظم نے تمام بندرگاہوں کے لیے ‘ٹائم ریلیز آٹومیٹڈ سسٹم’ کے اہداف منظور کیے، جس کے تحت رواں مالی سال کے اختتام تک پری ارائیول کلیئرنس 30 فیصد، گرین چینل کا حصہ 65 فیصد تک بڑھانا اور مجاز اقتصادی آپریٹرز (AEOs) کی تعداد 50 سے زائد کرنا شامل ہے۔ نیز نان ٹیرف اقدامات کے جائزے کے لیے قائم ورکنگ گروپ کو ایک ماہ کے اندر روڈ میپ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
سندھ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر شرجیل میمن برس پڑے
12 September 2026
سندھ میں کوئی بھی صوبے کی تقسیم کے حق میں نہیں، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا: مراد علی شاہ
12 September 2026
نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے نئے صوبے اور انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر قرار دیدیا
12 September 2026
سعودی عرب پر ڈرون حملے ، عراقی وزیراعظم نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا
12 September 2026
انصاراللہ کی اہم ساحلی علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے پر باب المندب میں پٹرولنگ
12 September 2026
انڈونیشیا کا جزیرہ جاوا 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا
12 September 2026
سعودی وزیر خارجہ کا ترک و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورت حال پر گفتگو
12 September 2026
جی سی سی کی سعودی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر ڈرون حملے کی شدید مذمت
12 September 2026