LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ماہ نور صفدر کی نکاح کی تقریب، شہباز شریف سمیت اہم شخصیات جاتی امرا پہنچ گئیں پرائیویٹ حج سکیم: 7600 عازمین کی بکنگ مکمل ہو چکی: ترجمان مذہبی امور نئے صوبوں کے قیام کیلئے پورے ملک میں ریفرنڈم کرایا جائے: فاروق ستار سندھ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ 2026 پر خصوصی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم 20 ستمبر کو ہم حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے: حافظ نعیم الرحمان نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، حکومت خود ریفرنڈم نہیں کرا سکتی:رانا ثناء اللہ مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ عمومی کا اجلاس 19 اور 20 ستمبر کو پشاور میں طلب کر لیا روس میں بین الاقوامی یوتھ فیسٹیول کا آغاز، 250 پاکستانی نوجوان شریک پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی بحالی: وزیراعظم افتخار گیلانی کا اہم اعلان انصاف کی بروقت فراہمی ناگزیر، تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں: چیف جسٹس تھائی لینڈ میں پاکستان کے 61ویں یوم دفاع و شہداء کی پروقار تقریب امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان ناروے کے بادشاہ کی آخری رسومات کے دو دن بعد شہزادی بھی چل بسیں 9/11 انہی لوگوں نے کیا جن کو امریکا نے ہتھیار فراہم کیے تھے: اسماعیل بقائی

وزیراعظم سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر گفتگو

Web Desk

10 September 2026

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گیٹس فاؤنڈیشن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں فاؤنڈیشن کی نمائندگان کلپنا کوچر اور انیتا زیدی شامل تھیں۔ ملاقات میں پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان صحت، مالیاتی شمولیت اور ترقیاتی شعبوں میں جاری دوطرفہ شراکت داری کو مزید مؤثر اور مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے پاکستان میں مختلف ترقیاتی و قومی چیلنجز کے دوران گیٹس فاؤنڈیشن کی مسلسل معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک سے پولیو کا مکمل اور حتمی خاتمہ حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیح ہے، اور اس قومی پروگرام کی نگرانی اعلیٰ ترین سطح پر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن نے ہیلتھ کیئر، غذائیت، زچہ و نوزائیدہ بچے کی صحت اور کمزور طبقات کی بحالی کے لیے انتہائی قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ کیش لیس اکانومی حکومت کے بنیادی اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ سے جہاں عام شہریوں کی زندگیوں میں آسانی آئے گی، وہیں حکومتی نظام میں شفافیت آئے گی اور سرکاری رقوم بلا تاخیر مستحقین تک پہنچیں گی۔ حکومت اور گیٹس فاؤنڈیشن کے مشترکہ اقدامات کے نتیجے میں ڈیجیٹل فنانشل سروسز کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت تمام مالیاتی امداد براہِ راست اور باوقار طریقے سے مستحق خواتین کو مہیا کی جانی چاہیے تاکہ ان کی معاشی خود مختاری ممکن ہو سکے۔ ملاقات کے دوران غذائی تحفظ، غربت کا خاتمہ، عوامی صحت اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے گورننس ریفارمز پر بھی باہمی تعاون بڑھانے کا اعادہ کیا گیا۔